پاکستان بھر کی طرح بھمبر آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی، عوم کی بھرپور شرکت

 


پاکستان بھر کی طرح بھمبر آزاد کشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 احتجاجی ریلی میں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت، سول سوسائٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 شرکاء نے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اور بینراٹھا رکھے تھے جس میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے خلاف نعرے درج تھے۔

 احتجاجی ریلی کی قیادت چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ نے کی. ریلی سے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی راہنما ثاقب بشیر بٹ، راجہ نعیم نجمی، احسن ارشاد سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ 

 خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے پاکستان کے جنرل الیکشن میں نتائج تبدیل کیے جانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور عوام کا مینڈیٹ واپس دینے کا مطالبہ کیا۔

 ریلی میں، ٹھیکیدار چوہدری آصف اسلم ،پنڈی جہونجہ ،راجہ عطاالمعنم، چوہدری سعید ولی، چوہدری آصف اقبال ،مرزا وسیم طارق ،شفقات احمد، وقاص خورشید، جنید سبحانی ،چوہدری عامر اکرم، محسن نیازی، کونسلر اشفاق احمد، ٹھیکیدار عاقب یوسف، یاسر ولایت، عبدالشکور، عاقب شوکت، علی عباس ،وقاص خان ،محمد قاسم، چوہدری اسد منظور، چوہدری وقاص شریف، ،ارباب ندیم سمیت دیگر نمایاں تھے۔

 ریلی باب کشمیر پل سے شروع ہو کر سماہنی چوک بھمبر آزاد کشمیر پر احتتام پذیر ہوئی جس کے بعد شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے.

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی