اوورسیز راہنما چوہدری یونسی بروٹی کی طرف سے کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے اعزاز میں ظہرانہ


 بھمبر(کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر)
 کی سیاسی سماجی شخصیت اوور سیز کشمیری رہنما چوہدری یونس بروٹی نے کیما بھمبر کے صدر شجاع الرحمان سیکرٹری جنرل قیصر تائب اور دیگر عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل پر پرتکلف ظہرانہ دیا۔ 



اس موقع پر سابق صدر پریس کلب خالد حسین ایڈووکیٹ، بانی کیما ملک شوکت حسین اعوان، حافظ محمود اقبال نے حاضرین سے گفتگو کی جبکہ میزبان چوہدری یونس بروٹی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت کی معاشرے کو اشد ضرورت ہے اور امید ہے کہ نئے آنے والے میڈیا پرسن صحافتی اقدار کو بااحسن طریقہ سے نبھائیں گے۔ اچھی اور بے باک صحافت سے معاشرے اور علاقے پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 



اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل قیصر تائب نے ادا کئے۔ پروگرام کے آخر میں صدر شجاع الرحمان نے چوہدری یونس بروٹی کا اچھے انداز میں شکریہ ادا کیا۔



Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی