مینٹینس کے نام پر آٸے روز بجلی کی بندش غریب تاجروں کیساتھ زیادتی ہے

 


صدر انجمن تاجران بھمبر چوہدری محمد اکرم پپو نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات بھمبر کی طرف سے مینٹینس کے نام پر آٸے روز بجلی کی بندش غریب تاجروں کیساتھ زیادتی ہے گذشتہ ہفتے بھی مینٹینس کے نام پر پورا دن بجلی بند کر کے بجلی سے جڑے کاروبار متاثر کٸے گٸے آٸے روز بجلی بندش سے ویلڈنگ۔ خراد۔فوٹو اسٹیٹ۔ درزیوں سمیت دیگر تاجروں کے کاروبار کو شدید نقصان پہنجایا جا رہا ہے بھمبر محکمہ برقیات نہ تو تاجر برادری کو اعتماد میں لیتا ہے اور نہ ہی بلوں میں ریلیف دے رہا ہے جبکہ بھمبر میں ایکسین برقیات کی تعیناتی نہ ہونے سے بیشمار مساٸل ہیں عوام اپنا دھکڑا کس کے پاس لے کر جاٸیں انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات اپنی پالیسی واضح کرے اور آٸے روز بجلی کی بندش سے اجتناب برتے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو مجبور نہ کیا جاٸے کہ وہ سڑکوں پر آٸیں وزیراعظم آزاد کشمیر اپنے حلقہ کی عوام کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور بھمبر میں ایکسین برقیات کی تعیناتی عمل میں لاٸیں تا کہ بھمبر کی عوام کو اپنی داد رسی کے لٸے کسی فورم کے سربراہ کے پاس جانے میں آسانی رہے بصورت دیگر محکمہ برقیات کیطرف سے عوام اور تاجروں کیساتھ زیادتیوں کیخلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی