کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس بروٹی کے والد بزگوار چوہدری محمد شریف مرحوم و مغفور کا ختم چہلم بروٹی میں عقیدت و احترام سے منعقد کیا گیا

 #


بھمبر۔۔ کشمیر الیکڑانک میڈیا 

 اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس بروٹی کے والد بزگوار چوہدری محمد شریف مرحوم و مغفور کا ختم چہلم بروٹی میں عقیدت و احترام سے منعقد کیا گیا ختم چہلم میں سابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف۔ چوہدری محمد صدیق سابق چٸیرمین ایم ڈی اے میرپور۔ چوہدری محمد الطاف چٸیرمین بلدیہ بھمبر۔ چٸیرمین یونین کونسل دعورہ چوہدری امجد انور۔ چٸیرمین یونین کونسل سہلر چوہدری محمد شریف۔ ممبر ضلع کونسل دعورہ چوہدری محمد نصیر۔ چوہدری محمد آفتاب متیالوی ایریا منیجر اسٹیٹ لاٸف۔ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد یوسف آف دراٸیاں۔ چوہدری اللہ دتہ سپرواٸزر محکمہ صحت عامہ بھمبر۔ چوہدری مصطفی ایڈووکیٹ۔ سیاسی سماجی و سینٸر صحافتی شخصیت چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان راہنما بابر یعقوب۔ بانی صدر کیما ملک شوکت اعوان۔ چٸیرمین محمد یاسین تبسم۔ صدر شجاع الرحمن۔ ناٸب صدر ہارون ایوب لنگڑیال۔ جنرل سیکرٹری قیصر تاٸب کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات۔ وکلا ٕ۔ عزیز واقارب اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ختم چہلم  سے سجادہ نشین شکریلہ شریف پیر سید محبوب حسین نے نے خطاب کرتے ہوٸے کہ والدین جیسا حسین رشتہ دنیا میں کوٸی نہیں والدین کی خدمت کرنے والا دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتا ہے والدین کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہٸیے انہوں نے کہا کہ والدین پر خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ والدین کی دعا سے آپکا مال بڑھتا ہے اولاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ والدین کی خوشیوں کو مد نظر رکھتے ہوٸے انکی خواہشات کا احترام کریں جب تک آپکے والدین آپکے پاس ہیں انکی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ آپکی ضرورتیں پوری ہوں اور آپکی اولاد بھی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہو اور معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کی سعی کرے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے کہ والدین سے حسن سلوک کرو انکی نافرمانی نہ کرو اور انکے ساتھ پیارومحبت سے پیش آٶ انکی کسی بات پر اظہار ناراضگی نہ کرو جن کے والدین ناراض ہو جاتے ہیں وہ دنیا میں کبھی بھی اپنا مقام حاصل نہیں کر پاتے اس موقع پر مرحوم کے لٸے ایصال ثواب کے لٸے قرآن خوانی کی گٸی ۔۔آخر میں چوہدری محمد یونس نے ختم چہلم میں آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی