کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے وفد کا چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر برنالہ کا دورہ

 


سابق صدر کشمیر پریس کلب ملک شوکت اعوان کی قیادت میں کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے عہدیداران و ممبران کے وفد کا چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر برنالہ کا دورہ وفد میں چٸیرمین محمد یاسین تبسم۔ صدر شجاع الرحمان۔ سٸینر ناٸب صدر مرزا احسن رسول۔ جنرل سیکرٹری قیصر تاٸب۔  ممبر ناصر محمود کے علاوہ صدر کشمیر پریس کلب برنالہ چوہدری شاہد الرحمن۔ سابق صدر انصر محمود آہی و دیگر شامل تھے۔


وفد نے چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر برنالہ میں  مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر برنالہ کے فوکل پرسن  ذوالفقار چاڑ نے وفد کو مریضوں کے علاج معالجہ اور انکو دستیاب سہولیات بارے بریف کیا اور مختلف شعبہ ہاٸے کا وزٹ کرایا.



 انہوں نے وفد کو بتایا کہ اس وقت 53 مریضوں کا ڈائیلسز جاری ہے وفد نے مریضوں سے انکو دی جانے والی سہولیات بارے پوچھا تو انہوں نے وفد کو بتایا کہ ہمیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات دی جا رہی ہیں ہمارا علاج بالکل فری ہے عملہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ہمیں کسی قسم کی کوٸی پریشانی نہیں.



 فوکل پرسن ذوالفقار چاڑ نے کہا کہ چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر کی عمارت تقریبا ایک سال میں تعمیر ہوٸی بلاشبہ عمارت کی تعمیر میں مخیر حضرات نے بہت تعاون کیا اوورسیز بھاٸیوں کا تعاون مثبت اور مثالی رہا اہلیان برنالہ نے بھی عمارت کی تعمیر میں بھر پور حصہ لیا۔



 چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر برنالہ میں تحصیل برنالہ اور پاکستان کے علاقوں سے بھی مریض اپنا ڈائیلسز کروا رہے ہیں ہم چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑہ چوہدری غلام احمد مرحوم نے اٹھایا تھا آج وہ بہترین طریقہ سے عوامی خدمت کر رہا ہے ۔

 اس موقع پر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر اور کشمیر پریس کلب برنالہ کے میڈیا پرسنز نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے صدقات۔ زکوة اور خیرات چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر کو دیں۔۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی