میڈیا مثبت نشاندہی کرے مساٸل حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔چیئرمین بلدیہ کی صحافیوں سے استقبالیہ میں گفتگو


 چٸیرمین میونسپل کمیٹی بھمبر چوہدری الطاف ابراہیم کی طرف سے نو منتخب عہدیداران کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے اعزاز میں استقبالیہ الیکڑانک میڈیا کی ٹیم کی بھرپور شرکت ۔




تفصیلات کے مطابق چٸیرمین میونسپل  کمیٹی بھمبر چوہدری الطاف ابراہیم نے اپنے آفس میں کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

 اس موقع پر چوہدری الطاف ابراہیم نے الیکڑانک میڈیا کے نماٸندگان سے گفتگو کرتے ہوٸے  کہ آج کا دور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے سمارٹ فون پر ایک کلک سے خبر دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک فوراً پہنچ جاتی ہے عوامی مساٸل سمیت کاروباری تشہیر سے لے کر کھیلوں اور معاشرے کی دیگر خبروں تک رساٸی میں ڈیجیٹل میڈیا اہم رول ادا کر رہا ہے البتہ بھمبر میں صحافت کا کردار جاندار نہ ہے  لیکن پھر بھی شعبہ صحافت سے وابستہ سنیئر صحافیوں کی لاٹ اپنے کام اور تجربے سے عوام کو معلومات بہم فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا وقت کیساتھ ساتھ ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے اور موجودہ وقت میں ڈیجیٹل میڈیا پرنٹ میڈیا پر حاوی ہو چکا ہے جہاں پر ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت اثرات ہیں وہیں پر منفی سرگرمیوں کے لٸے بھی اس کا استعمال ہو رہا ہے۔

31 سال بعد بحال ہونیوالے بلدیاتی نظام کے لٸے ڈیجیٹل میڈیا  نے بھی اہم رول ادا کیا ہے لیکن بدقسمتی سے  بھمبر میں ترقیاتی عمل رکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور چٸیرمین منصب سنبھالنے کے بعد بلا تفریق شہر کی تعمیر و ترقی کے لٸے کردار ادا کیا اور فنڈز جاری کٸے جسے غلط رنگ دیا گیا۔ میری یہی کوشش رہی کہ تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں لیکن چھوٹے چھوٹے مفادات نے بڑے ترقیاتی عمل کو پس پشت ڈال دیا ہے جو شعور کی کمی کو ظاہر کرتا ہے میں اب بھی یہ کھلے دل سے کہنا چاہتا ہوں کہ آٸیں ہم سب مل کر ایسے اقدامات کے لٸے اکٹھے ہوں جس کا براہ راست فاٸدہ بھمبر کی عوام کو ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن پارک کے معاملات یکسو کر لٸے گٸے ہیں جلد پارک کو عوام کے لٸے کھول دیا جاٸیگا ایک سوال کا جواب دیتے ہوٸے انہوں نے کہا کہ نالہ بھمبر کے کنارے کچرہ عارضی طور پر پھینکا جا رہا ہے جسے دوسرے دن ڈمپنگ پواٸنٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے  میڈیا مثبت انداز میں نشاندہی کرے انشا ٕاللہ مساٸل حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

استقبالیہ میں کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شجاع الرحمن، ناٸب صدر ہارون ایوب لنگڑیال، جنرل سیکرٹری قیصر تاٸب، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ممبر شکیل انجم ساون، بانی صدر ملک شوکت اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی