کیما بھمبر کے وفد کی نو منتخب صدر کشمیر پریس کلب برنالہ سے ملاقات اور مبارکباد


بھمبر/برنالہ(کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی بھمبر)
صحافت نئی جدت اختیار کر چکی ہے۔ نئے لوگ جب محنت و لگن سے کام کرتے ہیں تو دل کو خوشی ہوتی ہے۔

بانی کیما ملک شوکت حسین اعوان کی قیادت میں کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے صدر شجاع الرحمان، سیکرٹری جنرل قیصر تائب، چیئرمین یاسین تبسم، سینئر نائب صدر احسن رسول اور محمد ناصر نے نو منتخب صدر کشمیر پریس کلب برنالہ چوہدری شاہد الرحمان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد الرحمن نے کہا کہ دو سال قبل جس تنظیم کی بنیاد کشمیر پریس کلب میں رکھی گئی تھی۔ وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ جس میں کام کرنے والے تمام ممبران محنتی ہیں۔ دو سال قبل روز ویلی کے ایم ڈی ظفر بٹ مرحوم و مغفور نے اس تنظیم کے عہدہ داران سے حلف لیا تھا تو یہ سب نئے چہرے تھے۔ پھر فیلڈ میں محنت کے بعد یہ نوجوان جانے پہچانے رپورٹر بن چکے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاشرہ کھلی کتاب کی مانند ہے۔ جہاں ہر شہری کو معلوم ہے کہ کون کیسی رپورٹنگ کر رہا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر پریس کلب سینئر صحافی انصر آہی، آصف اکرم اور دیگر موجود تھے۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی