بھمبر; آگ نے غریبوں کی جھگیاں راکھ کردیں ، سب کچھ جل گیا

 


بھمبر ؛ بھمبر شہر باب کشمیر پل کے قریب محمد ساجد محمد عباس اور محمد بشیر ساکن جھنگ کی جھگیوں میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی ۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تینوں جھگیوں کو جلا کر خاکستر کردیا  اور مقامی لوگوں نے آگ کو پھیلنے سے بچانے کے لیے فائر لائن کٹ کر کے آگ کو پھیلنے سے بچایا۔

فائر برگیڈ کی گاڑی کے موثر نہ چلنے کی وجہ سے پریشر نہ بن سکا مقامی لوگوں نے 1122 کے ملازمین کے ساتھ مل کر آگ بجھائی۔

متاثرین نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بچا۔براہ مہربانی ہمارے اس نقصان کے ازالہ کے لیے ہماری مدد کی جائے۔

 اس موقع پر متاثرہ خاندان اور ان کی کے معصوم بچے آبدیدہ ہو گئے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر خالد بشیر اور پٹواری محمود بھی نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور متاثرین کی تفصیلات جمع کیں۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی