کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر میں نئے ممبران کی شمولیت



 بھمبر۔ کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر میں نٸے شامل ہونیوالے میڈیا پرسن کو ممبر شپ دینے کے سلسلہ میں پروقار  تقریب ایلگینس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی بھمبر میں منعقد ہوٸی تقریب میں صدر انجمن تاجران بھمبر و کونسلر چوہدری محمد اکرم پپو۔ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بھمبر راجہ عالم شیر ایڈووکیٹ۔ چٸیرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم۔ سٹی صدر خواجہ طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ۔ ڈاکٹر شکیل بٹ۔ چوہدری سلیم ساگر۔ چوہدری محمد فاروق۔  جماعت اسلامی کے  راہنما ذیشان مجاہد۔ ممتاز قانون دان خواجہ عامر رسول بٹ  وقاص پاشا و دیگر نے شرکت کی۔

 کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر میں وقاص خورشید، ڈاکٹر ناصر محمود،حبیب الرحمان۔، شکیل انجم ساون، وقاص بھٹو اور مبشر عرف بابو سلفی نے شمولیت اختیار کی۔

 مہمانان گرامی نے  نٸے شامل ہونے والوں کو مالا پہناٸی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے مقررین نے کہا کہ آج کا دور ڈیجٹیل میڈیا کا دور ہے پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے مثبت اور معیاری صحافت پہلی ترجیح ہونی چاہٸیے بطور صحافی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ عوامی مساٸل کو اجاگر کیا جاٸے اور حکومتی ایوانوں تک عام لوگوں کی آواز پہنچاٸی جاٸے۔

مقرین نے مزید کہا کہ صحافی کی کوٸی پارٹی نہیں ہوتی اسے آزاد خیال ہونے کیساتھ ساتھ عوامی امنگوں کے  مطابق ہونا چاہٸیے  اس موقع پر مقررین نے کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے نو منتخب عہدیداران و ممبران کو مبارکباد دی۔

 تقریب سے بانی صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر ملک شوکت حسین، صدر انجمن تاجران بھمبر چوہدری محمد اکرم پپو، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن بھمبر، راجہ اعجاز و دیگر نے خطاب کیا۔ 

 تقریب کے آخر میں نو منتخب صدر شجاع الرحمان نے نٸے شامل ہونیوالے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا انہوں نے تقریب میں آنیوالے مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی