مظفر آباد؛ ماحول مخالف سرگرمیوں سے پانی میں مضر صحت بیکٹیریا کی آمیزش ہورہی ہے


مظفرآباد (پی آئی ڈی)29فروری 2024

 تحفظ ماحولیات ایجنسی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تحفظ ماحولیات ایجنسی میں جدید آلات سے لیس واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم شدہ ہے۔ ایجنسی سال 2013 سے مسلسل مظفر آباد شہر کے چشموں کے پانی کی ششمائی بنیادوں پر مانیٹرنگ اور تجزیہ کر رہی ہے
دار الحکومت مظفر آباد کے چشموں میں کیمیائی آمیزش آزاد جموں و کشمیر کے منظور شدہ سٹیٹ انوائرنمنٹل سٹیڈیز (SEQSS) سے زائد نہ ہے البتہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحول مخالف سرگرمیوں بادی النظر میں سیوریج لائنز کی لیکج  اور چشموں کے ارد گرد کوڑا کرکٹ | گندگی کی وجہ سے پانی میں مضر صحت بیکٹیریا (Total Coliform/Fecal Coliform)کی آمیزش شامل ہورہی ہے۔ بیکٹیریل آلودگی والے پانی کو پینے سے ہیضہ، ٹائی فائیڈ، گیسٹرو اور ڈائی سینٹری اور دیگر مہلک بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ اگر بیکٹریل آمیزش والے پانی کا استعمال ناگزیر ہو تو ایسے پانی کو استعمال سے قبل کم از کم پانچ منٹ تک ابال کر استعمال کیا جائے یا پانی کو شفاف بوتلوں میں ڈال کر سورج کی روشنی میں کم از کم چھ گھنٹے تک چھوڑا جائے تا کہ کے پانی میں موجود بیکٹریا کی آمیزش کو ختم کیا جا سکے۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی