شہریوں کا شب ِبرات پرآتش گیر سامان فروخت اور استعمال کنندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


 بھمبر:شب برات کے موقع پر گلی محلوں کی دکانوں پر پٹاخوں کی بھرمار ، گلیوں سے ملحقہ گھروں میں بچے پٹاخوں کی بے جا آواز سے سہم جانے لگے۔ گزشتہ دو دن سے بھمبر شہر میں یہی ماجرا جاری ہے سکیورٹی ادارے چپ سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ شہری حلقوں کی ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ گلی محلوں میں اس انداز میں شب برات منانے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ان غیر قانونی پٹاخوں اور آتش گیر سامان کو تحویل میں لے کر تحت ضابطہ کاروائی کی جائے تاکہ عام شہری کے ذہنی سکون اور عبادت میں خلل نہ پڑے۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی