ایلگینس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر تقریب


 بھمبر(کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن) 
ایلگینس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر تقریب۔

 تفصیلات کےمطابق بھمبر شہر کے مشہور ادارے ایلگینس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تعلیمی میدان میں آٹھ برس مکمل کر لئے۔

 آٹھویں سالگرہ کی تقریب ایلگینس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے آفس میں کیک کاٹتے ہوئے منائی گئی۔

 پرنسپل ادارہ ہذا شجاع الرحمن نے سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر بانی صدر کیما ملک شوکت حسین، چیئرمین محمد یاسین تبسم جنرل سیکرٹری قیصر تائب، چوہدری محمد سعید، مرزا محمد افضل، چوہدری علی عمار و دیگر نے مبارک دیتے ہوئے نیک دعاؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی