کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف استقبالیہ

 


بھمبر(کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مجلس عاملہ کے رکن اوورسیز کشمیری راہنما مسلم لیگ ن یوتھ (امریکہ) کے صدر چوہدری عرفان الحسن نے نو منتخب عہدیداران و ممبران  کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف استقبالیہ دیا۔

 


  اس موقع پر چوہدری عرفان الحسن نے کہا کہ آج کا دور ڈیجٹل میڈیا کا دور ہے پرنٹ میڈیا کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا مثبت اور تعمیری صحافت اولین ترجیح چاہیں  معاشرے میں بڑھتی ہوئی افراتفری اور عدم برداشت کے ماحول کی تلخی کم کرنے میں میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔



 

مثبت صحافت سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے اندر حدود و قیود کاتعین ہونا چاہٸیے بعض لوگ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ماحول تلخ اورانارگی کا شکار ہوتا ہے ایسے میں صحافیوں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مضمر اثرات سے آگاہ کریں تا کہ نوجوان منفی سرگرمیوں کے بجاٸے مثبت سرگرمیوں کے لٸے استعمال کریں.



 

جدید میڈیا کے دور میں مطالعہ کم ہونے کے باعث علم و نالج میں خاصا فاصلہ بڑھ گیا ہے اس کے لٸے کتب بینی آج بھی بہترین مشغلہ ہے کتابوں کا مطالعہ کر کے صحافی بھی اپنے علم و نالج کی استبدادکار کو بڑھا کر معاشرے کےلٸے مدومعاون بن سکتے ہیں



 

کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر کے نو منتخب عہدیداران و ممبران پڑھے لکھے اور ڈیجیٹل میڈیا کے امور پردسترس رکھتے ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کو بروٸے کار لا کر معاشرے کے لٸے مفید ثابت ہونگے


 

انہوں نے مزید کہا کہ بھمبر کی مٹی بڑی زرخیز ہے جہاں سے بیشمار لوگوں نے سماجی کاموں ک بیڑہ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے شہر میں جتنے بھی سماجی ادارے کام کر رہے ہیں ان میں  چنار فری ڈائیلاسز سنٹر۔یونائٹیڈ ویلفئیر فاؤنڈیشن ۔ صبا انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن ۔کشمیر بلڈ بینک سمیت دیگر تمام اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں الیکڑانک میڈیا سے وابستہ نوجوان ان سماجی اداروں کی مثبت انداز میں بھرپور سپورٹ کر کے انسانی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں



 

استقبالیہ تقریب سے ناٸب صدر چنار فری ڈاٸیلاسز سنٹر بھمبر چوہدری عتیق الرحمان۔ تحریک انجمن فدایان آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما آفاق احمد جلالی۔سرپرست اعلی کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر حافظ محمود اقبال۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ اعجاز افضل نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں نو منتخب صدر کشمیر الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن بھمبر شجاع الرحمان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر ممکن کا تعاون کا یقین دلایا۔

Post a Comment

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی