دو اژدھے مقامی آبادی میں گھُس آئے، وائلڈ لائف ریسکیو عملہ فوراً پہنچ گیا

 
گلپور تحصیل چڑھوئی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کے ایریا میں سے اطلاع موصول ہوئی کہ دو indain python آبادی کے قریب دیکھے گئے ہیں  وائلڈ لائف سٹاف کوٹلی جو پہلے سے مہاشیر فش ہچری گلپور میں (03 مارچ 2024) وائلڈ لائف ڈے کے حوالے سے موجود تھا عملہ وائلڈ لائف نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچا مقامی کمیونٹی بھی موقع پر پہنچ گئی ،وائلڈ لائف سٹاف کوٹلی نے دونوں Indian python کو بحفاظت ریسکیو کیا اور مقامی کمیونٹی کی موجودگی میں ان کو محفوظ مسکن میں آبادی سے دور چھوڑا گیا وائلڈ لائف سٹاف نے مقامی کمیونٹی کو وائلڈ لائف کی اہمیت و افادیت کے بارے میں موثر آگاہی دی ،وائلڈ سٹاف نے بروقت اطلاع دینے اور کمیونٹی کے بہترین تعاون پر شکریہ ادا کیا مقامی کمیونٹی نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو آبی و جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور تعاون کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی 

"Python molurus" (Indian Rock Python)

اردو نام: اژدھا یا ازگر

یہ اژدھا سانپ کی ایک غیر زہریلی نسل ہے, یہ عام طور پر انسانوں کے لئے خطرناک نہیں ہے, 

لیکن اگر ان سے چھیڑ چھاڑ کی جائے تو یہ اپنے دفاع میں کاٹ بھی لیتے ہیں, 

اگرچہ اِن کا کاٹا جانلیوا نہیں ہوتا, لیکن یہ کافی زور سے کاٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں,

اِن کو مارنا نہیں چاہئے کیونکہ پاکستان میں اِن کی تعداد پہلے ہی بہت کم ہے,

اور ان کی نسل کو معدومی کا خطرہ ہے, یہ ہمارے قدرتی ماحول کا اہم حصہ ہیں اور ان کا وجود انسانوں کے لئے بے حد اہم ہے,

#safewildlife

ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی