بھمبر ؛ بیوی کو گلا دبا کرقتل کرنے والے کو دس سال بعد سزا


بھمبر ؛ بیوی کو گلا دبا کرقتل کرنے والے کو دس سال بعد سزا سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال قبل ملزم ناصر محمود نے اپنی بیوی جو کہ اسپین نیشنیلٹی ہولڈرتھی اور اس کا نام تسلیم اختر تھاکو گلا دبا کرقتل کردیا تھا اور مقتولہ کی موت کو طبعی قرار دے کر دفنا دیا تھا ۔

بعد ازاں مقتولہ کے والد کو شک گزرنے پر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی بھمبر میں مقدمہ درج کروا کے مقتولہ کی تقریبا تین ماہ بعد قبر کشائی کروائی گئی ۔

آج گواہوں کے بیانات اور شہادتوں کے بعد ضلعی فوجداری عدالت پر مشتمل دو رکنی بینچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حا فظ سردار محمد اکرم اور ضلع قاضی عبد الخالق عتیق نے ملزم ناصر محمود پٹواری ساکن سلاواں کو 302 میں 14 سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرم 201 اے پی سی کے تحت 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے مجموعی طور پر 19 سال قید کی سزاسنائی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی بھمبر منتقل کردیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

آپ کی رائے کا شکریہ۔ آپ کی تجاویز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی